ہنگامہ کیس:ملزم کی درخواست ضمانت مسترد،تین ماہ میں سماعت مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے ملزم کی میت کی تدفین کے موقع پر ہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں نامزد ملزم مولوی احمد کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
عدالت نے ملزم کی جانب سے درخواستِ ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ مقدمے کی سماعت تین ماہ کے اندر مکمل کی جائے ،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ جھگڑے کے وقت میرے موکل موقع پر موجود نہیں تھے ۔،سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم نے موقع پر لوگوں سے خطاب کیا جس سے اشتعال پھیلا۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ عمرکوٹ سندھ میں مقدمہ درج ہے۔