اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس آصف کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس آصف کے خلاف سپریم  جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

 کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا کہ جسٹس آصف کے 16سالہ بیٹے ابوذرکی نان کسٹم پیڈ گاڑی سے حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہوئیں،جسٹس آصف نے اثرورسوخ اور ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے ورثا پر دباؤو ڈالا، جاں بحق خواتین کے ورثا کے خفیہ انداز میں بیانات ریکارڈ کرکے ملزم کو ضمانت دی گئی، جج کو اعلیٰ اخلاق اور کردار کا حامل ہونا چاہیے ، جسٹس آصف نے متاثرین کے گھر ہمدردی کے بجائے سرکاری افسروں کے دباؤ پر انحصار کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے لہذا جسٹس آصف کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں