بچے کی ہلاکت کو سیاسی نہ بنائیں
کراچی(دنیا نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کا کہا ہے کہ بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت پر مجھے دلی تکلیف ہوئی، انکوائری کررہے ہیں،کسی نے گٹر کا ڈھکن سائیڈ پررکھ دیا معاملے کوسیاسی اندازمیں نہیں دیکھنا چاہئے ۔
میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب سے صحافی نے سوال کیا کہ بچہ گٹرمیں گرکر مر گیا،کون ذمہ دارہے جس پر مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ گڑکا ڈھکن موجود تھا اسے سائیڈ پر کسی نے رکھا تھا، اس دوران بدقسمتی سے یہ واقعہ ہوگیا، جو جماعت حکومت میں ہو وہ کبھی نہیں چاہے گی ایسے واقعات ہوں ۔