شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والے 3ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )لاہور زون نے اشتہاریوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاری ملزموں مرسل بٹ ،شکیل امجد اور فہد اقبال کو گرفتارکرلیا۔
تینوں ملزم ایف آئی اے لاہور کو مختلف مقدمات میں سال 2023 سے مطلوب تھے ،ملزموں نے شہریوں کو پرتگال اور دبئی میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر 22 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری ۔