رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر وکلا کا احتجاج

رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر وکلا کا احتجاج

ایم اے جناح روڈ کئی گھنٹے بند ،سٹی کورٹ میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان تھانہ سٹی کورٹ میں وکلا کیخلاف مقدمہ درج ،وکلا کا ایس ایچ او پر مبینہ طور پر تشدد

کراچی (سٹاف رپورٹر)یوٹیوبر رجب بٹ اور وکلا کے درمیان تنازع پر وکلا کی جانب سے رجب بٹ و دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا گیا، وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے ساتھ آئے نامعلوم افراد نے وکلا پر حملہ کیا اور تشدد کیا جس کے جواب میں وکلا مشتعل ہوئے اور رجب بٹ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ وکلا کے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند رہی۔ وکلاء برادری نے کل سے سٹی کورٹ میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تھانہ سٹی کورٹ میں رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کی مدعیت میں رجب بٹ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب یوٹیوبر رجب بٹ کیس میں وکلا نے ایس ایچ او سٹی کورٹ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ 30 سے 40 وکلا نے تھانے میں ایس ایچ او سٹی کورٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں