بجلی پر کیپٹو پاور لیوی عائد کرنیکی منظوری ، فائدہ صارفین کو ہوگا

 بجلی پر کیپٹو پاور لیوی عائد کرنیکی  منظوری ، فائدہ صارفین کو ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہمی کیلئے بجلی سستی کرنے کا نیا منصوبہ تیار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، اس لیوی سے حاصل فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی شرط کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس لیوی سے حاصل رقم براہِ راست بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کی جائے گی،منصوبے کے تحت صارفین کو بجلی کا ریلیف ماہانہ بنیادوں پر دیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں