سپریم کورٹ:موسم سرما تعطیلات میں بھی 419مقدمات نمٹا دیئے

سپریم کورٹ:موسم سرما تعطیلات میں بھی 419مقدمات نمٹا دیئے

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود عدالتی نظام مکمل فعال رکھتے ہوئے ملک بھر میں سینکڑوں مقدمات نمٹا دیئے ۔

 18 دسمبر تا 31 دسمبر 2025 جاری ونٹر سیشن کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور برانچ رجسٹریز لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قائم بینچز نے مجموعی طور پر 419 مقدمات کے فیصلے کیے ، 646 نئے مقدمات دائر اور 672 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ۔پریس ریلیز کے مطابق موسم سرما کے عبوری سیشن کے دوران بھی مقدمات کی دائرگی، سماعت اور فیصلوں کا عمل جاری رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں اسی مدت کے دوران 181 مقدمات ، 2024 میں 468 مقدمات نمٹائے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں