نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی تشکیل،نہ تین ماہ سے اجلاس

نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی تشکیل،نہ تین ماہ سے اجلاس

ستمبر میں جاری ہونیوالے آرڈیننس کی مدت کی تکمیل میں 30یوم باقی رہ گئے صدر و نائب صدرکا تقرر نہ ہو سکا ،سیکرٹری کا چارج ڈپٹی سیکرٹری صحت کے پاس

اسلام آباد (ایس ایم زمان )پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل( پی ا ین ایم سی )تین ماہ سے تشکیل پا سکی اور نہ کوئی اجلاس ہو سکا ہے ، کونسل آرڈیننس کی 120 دن  کی مدت مکمل ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے ، آرڈیننس نافذ ہوئے تین ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان نرسنگ کونسل کو فعال کیا جا سکا نہ ہی کونسل کے 10 ممبران کا تقرر ہو سکا ، وزیراعظم نے کونسل کے نو ممبران کا تقرر کیا ہے ، کونسل مکمل نہ ہونے کے باعث صدر و نائب صدر کا انتخاب بھی نہیں ہو سکا ہے ۔ وزارت قومی صحت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ستمبر میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس 2025 نافذ کیاتھا ۔سیکرٹری کا چارج ڈپٹی سیکرٹری وزارت قومی صحت کو د یا گیا ہے ۔وزیراعظم نے جن نو ممبران کا تقرر کیا ہے ان میں بریگیڈیئر حمیرا زیب چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز راولپنڈی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ عیسانی ، ناصر شاہ ڈی جی ایچ ای سی، طاہرہ صغیر ڈی جی نرسنگ پنجاب، کلثوم اقبال ڈی جی نرسنگ بلوچستان، نجمہ منگی ڈی جی سندھ، اختر بانو ڈی جی خیبر پختونخوا اور پرنسپل حسن کالج آف نرسنگ سوات شامل ہیں ، تاہم پرائیویٹ نرسنگ ممبران جنہیں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے نامزد کیا جا نا ہے کی تقرری کی منظوری نہیں ہو ئی ۔ آرڈیننس 120 دن کے لئے نافذ کیا گیا ہے جس میں مزید 120 دن کی توسیع کی جا سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں