دل کے مریض نے کارڈیالوجی ہسپتال سے کودکرزندگی ختم کرلی
38سالہ مشتاق موقع پردم توڑگیا،پولیس نے لاش قبضے میں لے لی،تحقیقات شروع
راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں مریض نے خودکشی کر لی، 38 سالہ مریض مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگائی اورموقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے لی ہے ،پولیس کاکہنا ہے خودکشی کے تمام محرکات کاجائزہ لیاجارہے ۔