اسلام آباد: درختوں کی کٹا ئی عدالتی حکم پر کی جا رہی،مصدق ملک

 اسلام آباد: درختوں کی کٹا ئی عدالتی حکم پر کی جا رہی،مصدق ملک

1کے بدلے 3درخت لگا رہے ،پیپر ملبری پیڑدمہ کا سبب بن رہا ،اجلاس سے خطاب وزیر ماحولیات سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنیکا عزم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر ماحولیات مصدق ملک نے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی سے متعلق معاملے پر کہا کہ اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی ہائیکورٹ کے حکم پر کی جا رہی ہے ، عدالت نے حکم دیاجن درختوں سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں،انہیں کاٹ دیا جائے ۔ ایک درخت کے بدلے 3 لگائے جا رہے ہیں، 28سے 29 ہزار درخت کاٹے گئے ہیں، ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں ۔ ماحولیاتی اور عوامی صحت کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لیے مربوط منصوبہ بندی پر عمل درآمد، اجازت ناموں اور لائسنسنگ سے متعلق قوانین اور قواعد کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا ئے ۔

ڈاکٹر مصدق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہو اجس میں اسلام آباد میں غیر مقامی پیپر ملبری کے درختوں کی تعداد میں کمی کے لیے جاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا پیپر ملبری ایک الرجی پیدا کرنے والی قسم ہے جس سے شہریوں میں شدید الرجی اور دمہ جیسے امراض بڑھ رہے ہیں ، ان درختوں کو مرحلہ وار ختم کر کے ان کی جگہ مقامی، پھل دار اور چیڑ کے درخت لگائے جا رہے ہیں۔ دریں اثناسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی جس میں باہمی اور تزویراتی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں