پسرور : برساتی نالے کے قریب دس فٹ لمبا اِنڈین سانپ برآمد

پسرور : برساتی نالے کے قریب  دس فٹ لمبا اِنڈین سانپ برآمد

سیالکوٹ(اے پی پی)پسرور کے علاقہ بڈیانہ کے قریب برساتی نالے کے اطراف میں دس فٹ لمبے سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو بحفاظت قابو میں لے لیا۔

مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ لیا۔  ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ برآمد ہونے والا سانپ اِنڈین نسل کا پائتھن ہے جو انسانی آبادی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔ریسکیو 1122 نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد سانپ کو محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں