ڈی جی پی ایچ اے پنجاب ناہید گل کو عہدہ سے ہٹادیا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی پی ایچ اے پنجاب ناہید گل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور منصور احمد کو ڈی جی پی ایچ اے کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔