300 افسروں کی گریڈ 18میں ترقی کیلئے ڈی پی سی اجلاس آج
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت تین سروس کیڈر کے 300 سے زیادہ افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی(ڈی پی سی) اجلاس آج ہو گا۔
جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پاکستان پولیس سروس اور آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے گریڈ 17 کے افسروں کوترقی دینے کی منظوری دی جائے گی، صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز،متعلقہ وفاقی سیکر ٹریز اور نامزد افسران صوبوں میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس اور وفاقی وزارتوں میں تعینات آفس مینجمنٹ سروس کے گریڈ 17 کے افسروں کی ترقی کے لئے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل اے اعوان کی زیر صدارت ڈی پی سی میں پاکستان پولیس سروس کے 70 سے زیادہ افسران، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 80 اور آفس مینجمنٹ سروس کے 100 سے زیادہ افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔