گیس چوری روکنے کیلئے ملک میں7390ٹی بی ایس نصب

گیس چوری روکنے کیلئے ملک میں7390ٹی بی ایس نصب

ایک ٹی بی ایس سے 15ہزارتک میٹرز کی نگرانی ، چوری یا لیکیج کا پتہ چل سکے گا سسٹم کے ذریعے گیس کی ترسیل و کھپت میں فرق سامنے آنے پر کارروائی ہوگی

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی)دو برسوں کے دوران 3 ارب 33 کروڑ سے زائد کی گیس چوری ہوئی، گیس چوری روکنے کے لیے حکومت ٹائون بارڈر سٹیشن ( ٹی بی ایس)سسٹم کو بروئے کار لایا جائے گا، ٹی بی ایس سسٹم کے ذریعے گیس کی ترسیل اور کھپت کی نگرانی ہوگی، سپلائی اور کھپت میں فرق سامنے آنے پر متعلقہ ٹیمیں کارروائی کریں گی، ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 ہزار 390 ٹائون بارڈر سٹیشن نصب کیے گئے ہیں، ٹائون بارڈر سٹیشن کی نگرانی سے گیس چوری یا لیکیج کا پتہ چل سکے گا ،ایک ٹی بی ایس سے 10 سے 15 ہزار میٹرز کی نگرانی ہوسکے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم پر 6600 ٹی بی ایس لگائے گئے ہیں جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سسٹم پر 790 ٹی بی ایس سسٹم لگائے گئے ہیں، ان سسٹمز کے ذریعے گیس کی چوری روکی جائے گی ، اس کے علاوہ گیس کمپنیوں نے 567 ایف آئی آرز درج کی ہیں، گیس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں