طارق محمود جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، حسنین وارث سندھ سے اسلام آباد پولیس میں تعینات

طارق محمود جوائنٹ سیکرٹری  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، حسنین وارث  سندھ سے اسلام آباد پولیس میں تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور گریڈ 18کے پولیس افسر کی اسلام آباد پولیس میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق تقرری کے منتظر پاکستان سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر طارق محمود کو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، سندھ حکومت میں تعینات پاکستان پولیس سروس گروپ گریڈ 18 کے افسر حسنین وارث کو تبدیل کر کے وزارت داخلہ کے ماتحت اسلام آباد پولیس میں تعینات کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں