سوئی ناردرن کو میٹریل کی قلت کا سامنا، 50ہزار کنکشن نہ لگ سکے

سوئی ناردرن کو میٹریل کی قلت کا  سامنا، 50ہزار کنکشن نہ لگ سکے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی(ایس این جی پی ایل)کو میٹریل کی شدید قلت کا سامنا ، ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنیوالے سینکڑوں صارفین کے نئے گیس کنکشنز التوا کا شکار ہوگئے ،جس سے کنکشن کے حصول کے خواہشمند صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔

گیس میٹرز پر پابندی ختم ہونے کے بعد سوئی ناردرن کو ساڑھے3لاکھ  سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستیں موصول ہوئیں ،ذرائع کے مطابق1لاکھ60ہزار صارفین نے25ہزار کے ارجنٹ وائوچر جمع کروائے ،سوئی ناردرن کمپنی نے سروے مکمل کرنے کے بعد 1لاکھ سے زائد صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے ،60ہزار صارفین کو25ہزار کا ارجنٹ وائوچر جمع کروانے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہوسکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کمپنی کے پاس پائپس، ٹیپس اور میٹرز کی شدید کمی ہے ، جس کی وجہ سے 50ہزار سے زائد کنکشنز ڈیمانڈ نوٹس ادا ہونے کے باوجود التوا کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں