تین ماہ بعد نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ممبران کا تقرر
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے باضابطہ نوٹیفائی کر دیا وفاقی و صوبائی حکام پیشہ ور نمائندے ،نرسنگ کالجز کے پرنسپل بھی شامل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارتِ قومی صحت نے تین ماہ بعد آرڈیننس 2025 کے تحت پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ممبران کی تقرری کے احکامات جاری کرتے انہیں باضابطہ طور پر نوٹیفائی کر دیا ،وزارتِ صحت نے کونسل ارکان کے ناموں کی منظوری اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں، جس میں وفاقی اور صوبائی نامزد حکام شامل ہیں ، ایکس آفیشیو ارکان میں وزارتِ قومی صحت کے سپیشل سیکر ٹری، ڈی جی ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس، آرمڈ فورسز، نرسنگ سروسز کے چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ شامل ہیں ،وزیراعظم نے پیشہ ورانہ نمائندگی کے لیے نامزد ارکان کی بھی منظوری دی ، جن میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے نرسنگ کالجز کے پرنسپلز، بلوچستان سے ایک سینئر مڈوائف اور کراچی سے ایک فلاحی نمائندہ شامل ہیں۔