پی ٹی آئی حکومت کے سامنے آئے یا نہ آئے،جے یو آئی ضرور آئے گی:فضل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت  کے سامنے آئے یا نہ آئے،جے یو  آئی  ضرور  آئے  گی:فضل  الرحمٰن

پی پی، ن لیگ کب تک اکٹھی ہیں کچھ پتہ نہیں، جماعت اسلامی نے رابطہ نہیں کیا کجھ شہر دے لوگ وی ظالم سن کجھ سانوں مرن دا شوق وی سی : سوال کا شعر سے جواب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی حکومت کے سامنے آئے یا نہ آئے ، جمعیت  علماء اسلام ضرور سامنے آئے گی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو پنجاب میں پروٹوکول نہ ملنے پر صحافی کے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے پنجابی میں کہاکجھ شہر دے لوگ وی ظالم سن، کجھ سانوں مرن دا شوق وی سی۔ وہ سرگودھا کے قصبہ ہجن میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر راؤ عبدالقیوم کے بھائی مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضا ہیں اور حکومت کو ہر صورت یہ انتخابات کروانا پڑیں گے ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا یہ اتحاد کب تک قائم رہ سکتا ہے ، کچھ کہا نہیں جا سکتا، یہ بس گرتے پڑتے ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے جماعت اسلامی نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اس کے پس منظر یا فلسفے کا علم ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم مولانا جاوید نعمانی کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں