افغا ن سرحد سے نقل وحرکت محدود، پاکستان میں پولیو کیسز کم
2025 میں پولیو کیسز میں 59.5فیصد کمی، ویکسی نیشن اور نگرانی میں بہتری ہوئی مہاجرین کی واپسی ،بہترآمدورفت انتظام سے وائرس کی درآمد کو روکنے میں مدد ملی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ)پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی کا سہرا افغانستان کے ساتھ سرحدی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے اقدامات کو دیا جا رہا ہے ۔حکومت پاکستان نے 2025 میں غیر منظم سرحدی آمدورفت اور اشیاء کی نقل و حمل کو ضابطے میں لانے کا فیصلہ کیا جس سے نہ صرف نگرانی بہتر ہوئی بلکہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں پولیو کے کیسز میں 59.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور وائرس کی ترسیل محدود جغرافیائی علاقوں تک محدود رہی۔افغانستان میں پولیو کی موجودگی اور دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر آبادی کی نقل و حرکت کے باعث غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی اور آمدورفت کے بہتر انتظام نے وائرس کی دوبارہ درآمد کو روکنے میں مدد دی۔