واسا اور پی ایچ اے کے 2افسروں کے تقرر و تبادلے

واسا اور پی ایچ اے کے  2افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا پنجاب اور پی ایچ اے کے 2اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے ۔

تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں تعینات ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس اینڈ ریونیو)احد ڈوگر کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب تعینات کر دیا گیاہے جبکہ سابق ایم ڈی واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ کو ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز پنجاب واسا تعینات کر دیا گیاہے ،سیکرٹری ہاؤسنگ کے احکامات پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔واضح رہے احد ڈوگر کو ایک ہفتہ قبل ہی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو واسا لاہور تعینات کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں