بدعنوانی خاتمہ، نیشنل اینٹی کرپشن ٹاسک فورس قائم کرنیکا فیصلہ
ٹاسک فورس سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کارکردگی اہداف طے کریگی اینٹی کرپشن ٹاسک فورس نیب لیڈنگ ادارہ ہو گا ، متعلقہ ادارے اس میں شامل ہونگے
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی حکومت نے حکومتی و سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف نیشنل اینٹی کرپشن ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس حکومتی و سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنائے گی، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس نیب لیڈنگ ادارہ ہو گا ،جبکہ ایف آئی اے ، اینٹی منی لانڈرنگ و کمبائنڈنگ ٹیررازم فنانسنگ، وزارت خزانہ، ایف بی آر، آڈیٹر جنرل پاکستان اورکنٹرولر جنرل اکاوئنٹس سمیت متعلقہ شامل ہوں گے ، وفاقی حکومت نے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کی تشکیل اور نیشنل اینٹی کرپشن ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے جون 2027 تک کا ہدف مقرر کیا ہے ، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس حکومتی و سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنائے گی، ٹاسک فورس حکومتی و سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کارکردگی اہداف طے کرے گی، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس حکومتی و سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر اور ادارجاتی سطح پر ایکشن پلان اور کارکردگی کے اہداف تیار کرے گی، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس میں شامل ادارے اپنی اپنی سطح پر حکومتی و سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اہداف طے کریں گے ۔ اینٹی کرپشن ٹاسک فورس میں شامل اداروں کو خصوصی طور پر کرپشن کے خاتمے کیلئے ذمہ داری سونپی جائے گی۔