صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا حکو مت کی مکاری عیاں ہوگئی ، جے یو آئی

صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا حکو مت کی مکاری عیاں ہوگئی ، جے یو آئی

اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا سے حکو مت کی مکاری عیاں ہو گئی ۔

اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ صدر مملکت کے آفس،پارلیمنٹ ،سیاستدانوں اور جمہوریت کی توہین کی گئی،جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے آئین اور جمہوریت کو مذاق بنا دیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی کارنامے ثابت کررہے ہیں کہ حکمران اپنی نوکری بچانے کی راہ پر گامزن ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ، پارلیمنٹ کسی آرڈیننس فیکٹری کا منظر پیش کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں