درخت کٹائی:سینیٹ کمیٹی کا نوٹس ، چیئرمین سی ڈی اے طلب
پیپر مل بیری کے نام پر اسلام آباد کو براؤن کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،شیری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو 22جنوری کو ہونے والے کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے ۔50 سال پرانے درختوں کی کٹائی ناقابل قبول ہے ،پیپر مل بیری کے نام پر اسلام آباد کو براؤن کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، شیری رحمان نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی کٹائی روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے ، لاہور اور ملتان پہلے ہی سموگ کا شکار ہیں، کیا اب اسلام آباد کو بھی اس نہج تک لے جانا چاہتے ہیں ۔