پاک PWDدفتر آسان خدمت مرکز میں تبدیل، آج افتتاح

پاک PWDدفتر آسان خدمت مرکز میں تبدیل، آج افتتاح

وزیراعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت متوقع، مستقبل میں PIDAMAبنائی جا رہی 3جون 2024کو پی ڈبلیو ڈی تحلیل کرنے کی منظوری، 5جولائی عمل شروع کیا گیا تھا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) تحلیل شدہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا وفاقی دارالحکو مت میں قائم ڈائریکٹر جنرل آفس آج باضابطہ طور پر آسان خدمت مرکز میں تبدیل ہو جائے گا، قیام پاکستان سے قبل 1854 میں قائم مذکورہ محکمے کو لارڈ ڈہلوس نے قائم کیا تھا جو قیام پاکستان کے بعد پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے نام سے قائم کیا گیا تھا، 3 جون 2024 کو وزیراعظم شہباز شریف نے پاک پی ڈبلیو ڈی تحلیل کرنے کی منظوری دی اور 5 جولائی 2024 کو عمل شروع کیا گیا تھا، مستقبل میں اس کی جگہ PIDAMA بنائی جا رہی ہے ۔ پاکستان آسان خدمت مرکز کا آج افتتاح کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں