آسٹریلیا سٹوڈنٹ ویزا :بھارت ہائیسٹ رسک کیٹیگری میں شامل

آسٹریلیا سٹوڈنٹ ویزا :بھارت ہائیسٹ رسک کیٹیگری میں شامل

بھارتی پولیس 100کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جعلی تعلیمی اسناد ضبط کر چکی تعلیمی فراڈ نے شائننگ انڈیا کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیئے :بھارتی جریدہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بھارت میں وزیرِاعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں جعلی تعلیمی ڈگریوں اور اسناد کے بڑھتے ہوئے رجحان نے بھارتی طلبہ کے مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔ تعلیمی نظام میں فراڈ کے انکشافات نے نام نہاد شائننگ انڈیا  کے دعوئوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ بین الاقوامی برادری نے بھارتی طلبہ کے لیے اپنی پالیسیوں کو مزید سخت بنا دیا ہے ۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے اپنے اسٹوڈنٹ ویزا فریم ورک کے تحت بھارت کو شواہد کے تیسرے مرحلے میں شامل کرتے ہوئے ہائیسٹ رسک کیٹیگری میں ڈال دیا ہے ۔ نئی درجہ بندی کے بعد بھارتی طلبہ کی مالی حیثیت، تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان کے ٹیسٹس کو پہلے سے کہیں زیادہ سختی سے جانچا جائے گا۔آسٹریلیا کی بین الاقوامی تعلیمی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو فل ہنی وڈ نے جعلی ڈگریوں کے معاملے کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں جعلی تعلیمی دستاویزات کے باعث داخلہ نہ ملنے پر بڑی تعداد میں بھارتی طلبہ آسٹریلیا کا رخ کر رہے ہیں، جس نے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔دوسری جانب جریدہ دی کمیون کے مطابق بھارتی پولیس اب تک جعلی ڈگری مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جعلی تعلیمی اسناد ضبط کر چکی ہے ، جو اس بحران کی سنگینی کو واضح کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں