اچکزئی کاتقرر چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے سپیکر کے متوقع فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں ڈ اکٹر اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی۔ سپیکر کے ایسے کسی بھی فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کریں گے ۔