آج کراچی جائینگے

 آج کراچی جائینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔

دورے کے دوران وہ سہراب گوٹھ میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے کارکن بلال محسود کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی گڈاپ میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس میں کچھ دیر قیام کریں گے ، جہاں وہ مقامی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور مشاورت بھی کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں