اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو واپس نہیں ہونا چاہیے :گیلانی

 اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو واپس نہیں ہونا چاہیے :گیلانی

مقامی حکومتیں ریاست کا نمایاں اور براہِ راست چہرہ ہیں، ڈیوولوشن سمٹ سے خطاب تعلیم میں سرمایہ کاری قومی ترقی کی بنیاد ، استقبالیہ سے خطاب، اٹلی کے سفیر کی ملاقات

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،اپنے رپورٹرسے ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئینی طور پر طے شدہ ڈیوولوشن(اختیارا ت کی نچلی سطح تک منتقلی ) کو کمزور یا واپس نہیں ہونا چاہیے ۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی (ڈیوولوشن) کو محض ایک سیاسی نعرے کے بجائے ایک ایسے آئینی نظام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے جو قانون، مالی وسائل اور مضبوط ادارہ جاتی صلاحیت پر مبنی ہو۔مقامی حکومتیں ریاست کا سب سے نمایاں اور براہِ راست چہرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیوولوشن سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی آف لندن کے زیرِ اہتمام منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری کوئی خرچ نہیں بلکہ پائیدار قومی ترقی  کی بنیاد ہے ۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے اٹلی کی سفیر مارلینا آرمِلِن نے ملاقات کی ۔قائم مقام صدر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں