تلونڈی:دیو سیال کے جنگلات میں آتشزدگی ، 2گھنٹے بعدقابوپالیاگیا
تلونڈی (نامہ نگار) نواحی علاقے دیو سیال کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ 18 ایکڑ پر پھیلے جنگلاتی رقبے میں لگی، جس میں سے 7 ایکڑ رقبہ آگ سے متاثر ہوا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی 7 فائر وہیکلز اور 18 ریسکیو اہلکار دو گھنٹے تک فائر فائٹنگ میں مصروف رہے ۔