اوپن سکائی پالیسی سے پی آ ئی اے کو نقصان ہوا،پی پی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پچھلے تیرہ سال سے کے پی میں جنگلات کی تباہی ہو رہی ہے ۔
صدر مملکت نے آرڈیننس پر دستخط نہیں کئے لیکن پھر بھی جاری کر دیا گیا ۔ صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ہمایوں خان نے کہا سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہر قسم کی سہولیات دیں لیکن اس کے باوجود ایسا رویہ انتہائی غلط ہے ، ہم مذمت کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کرتے ہوئے ملازمین اور اثاثوں کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔اوپن سکائی پالیسی کی وجہ سے پی آئی اے کو تاریخی نقصان ہوا ہے ، ایک سابق وزیر کی وجہ سے پی آئی اے کو چھ سوملین کا نقصان ہوا ہے ،حکومت کو اس معاملے کا احتساب کرنا چاہیے ۔ وزیراعظم اپنی کابینہ کو ہدایت کریں کہ جو ادارے حکومت نہیں چلا سکتے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلا یا جا ئے ۔ اسلام آباد میں تیس ہزار کے قریب درخت کاٹے گئے ، اس پر پریس کانفرنس ہونی چاہیے تھی، پہلے عوام کو اپنے اعتماد میں لیاجا تا ۔ اسلام آباد میں کئی لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے ۔ حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ قانون سازی پر اعتماد پر لیا جائے گا مگر کئی مرتبہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ۔