ہائیکورٹ:سرداریاسرالیاس کی تعیناتی کے خلاف درخواست پروفاق کونوٹس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں وفاق، کیبنٹ ڈویژن اور دیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،سیاحت وفاقی نہیںصوبائی معاملہ ہے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا حکومت سیاحت بھی اپنے پاس واپس لارہی ہے ،آپ کوآرڈینیٹرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ لیں۔