سپر ٹیکس کیس:مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل جاری

 سپر ٹیکس کیس:مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل جاری

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل جاری رہے ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔

وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے پاس معمولی گنجائش موجود ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دے ، عدالت کو اس وقت ایف بی آر اورٹیکس دہندگان دونوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، کیونکہ ایف بی آر یہ چاہتا ہے کہ ان کے پاس پیسہ ہو ہی نہ جبکہ ٹیکس دینے والے اس خوف میں مبتلا ہیں کہ وہ آخرکار تھک کر ملک نہ چھوڑ جائیں۔ پوری دنیا میں ٹیکس لگانے سے پہلے بتایا جاتا ہے کہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے ، مگر یہاں چھ ماہ بعد اس وقت ٹیکس لگا دیا جاتا ہے جب رقم پہلے ہی سمیٹ لی جاتی ہے ۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کر دی،فروغ نسیم اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں