پاکستان کو چین کیساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ، سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کو چین کیساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نامہ نگار ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہا ؤس میں ملاقا ت کی جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی، قابلِ اعتماد اور ہر آزمائش میں ساتھ کھڑا رہنے والا ملک ہے ، پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے ۔ جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا سپیکر سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں فریقین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا آسٹریلوی سرمایہ کار پاکستان کے مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں