لورالائی کا زیتون عالمی مقابلہ میں سلور ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

 لورالائی کا زیتون عالمی مقابلہ  میں سلور ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان کی زرعی ترقی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا جہاں ضلع لورالائی میں پیدا ہونے والا زیتون عالمی سطح پر اپنی اعلیٰ کوالٹی کے باعث نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

 لورالائی اولیو آئل نے نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپی ٹیشن میں سلور ایوارڈ جیت کر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل شامل کیے گئے تھے ۔ماہرین کے مطابق لورالائی اولیو آئل کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان، بالخصوص بلوچستان، عالمی معیار کی زرعی مصنوعات تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ زیتون کی کاشت اور جدید خطوط پر اس کی تیاری نے مقامی کسانوں کے لیے خوشحالی، روزگار اور خود کفالت کے دروازے کھول دیئے ۔ عالمی سطح پر لورالائی کے زیتون کی دھوم ہے ۔ سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر عبداللہ بلوچ کے مطابق اپر بلوچستان میں زیتون کی کامیاب کاشت اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی پیداوار دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں