’’اوپر سے آر ڈر ملا ‘‘پولیس نے میانوالی میں جماعت اسلامی کے ریفرنڈم کیمپ ختم کرادئیے
میانوالی (نامہ نگار) پولیس نے ضلع میانوالی میں جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کیلئے لگائے گئے کیمپ ختم کروا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی نے ضلع میں عوامی ریفرنڈم کیلئے کیمپ لگائے ، متعدد علاقوں کے کیمپوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور دعوی ٰ کیا کہ اوپر سے آرڈر ملا ہے ، کسی علاقے میں کیمپ نہیں لگنے دیں گے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا کہ صوبائی حکومت طاقت کے نشے میں اندھی ہوچکی اور فرعونیت کا مظاہرہ کررہی ہے ، عوامی ریفرنڈم ایک جمہوری عمل ہے ، یہ کوئی احتجاجی مظاہرہ یا جلسہ جلوس نہیں تھا۔