3 بجلی کمپنیوں کی جلد نجکاری ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب

 3 بجلی کمپنیوں کی جلد نجکاری  ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے تین الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

 اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے فنانشل ایڈوائزر نے رپورٹس تیار کرلیں، ان رپورٹس میں تینوں الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے حوالے سے سٹڈی و تجاویز تیار کی گئی ہیں، نجکاری کمیشن نے تینوں الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے ۔ مذکورہ کمپنیوں کی نجکاری کے لیے ہائرکردہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی فنانشل ایڈوائزر (Alvarez&Marsel ) اے اینڈ ایم ٹرانزیکشن کمیٹی کو بریفنگ د ے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں