سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کیلئے پی ٹی آئی احتجاج کریگی

  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کیلئے پی ٹی آئی احتجاج کریگی

پی ٹی آئی دیگر ممبران سے مشاورت کے بعد قائد حزب اختلاف نامزد کر کے آگاہ کریگی اپوزیشن لیڈر کی تقرری تک ایوان بالا میں کارروائی کو مؤثر طور پر معطل رکھا جائیگا

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے سلسلے میں پی ٹی آئی احتجاج کرے گی اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے گی۔ پی ٹی آئی ایوان بالا کے اجلاس میں واک آئوٹ اور بھرپور احتجاج کرے گی جبکہ قومی اسمبلی میں بھی اس ضمن میں احتجاج کیا جائے گا۔اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہونے کے ناطے پی ٹی آئی نے دیگر ممبران سے مشاورت کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا اور اپنا قائد حزب اختلاف نامزد کر کے آگاہ کیا تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے ممبران نے متعدد بار چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی توجہ مبذول کرائی اور مطالبہ دہرایا لیکن پیش رفت نہ ہونے پر ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی تیار کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں