پٹرول پمپ نیلا می ، قائمہ کمیٹی میں ریلوے افسران سے سخت سوالات
پمپ سستے داموں نیلام کیوں کیا گیا ؟ غلطی تسلیم کیوں نہیں کرتے :ناصر بٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ریلوے کا پٹرول پمپ سستے داموں نیلام کئے جانے پر گرماگرم بحث ہوئی، حکومتی سینیٹر ناصر بٹ نے ریلوے افسران سے سخت سوالات کئے جبکہ وزیر ریلوے نے اپنی پارٹی کے سینیٹر کو تحمل مزاجی کا مشورہ دیا ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ناصر بٹ نے ریلوے افسران سے پوچھ گچھ کی کہ بھلوال میں ریلوے کا پٹرول پمپ سستے داموں کیوں نیلام کیوں کیا گیا ۔ ریلوے حکام نے بتایا لیز کو منسوخ کروا دیا گیا ہے ، پٹرول پمپ کی دوبارہ نیلامی کی جائے گی ، ناصر بٹ نے کہا شفاف انداز میں پٹرول پمپ کی نیلامی ہوتی تو کمیٹی نشاندہی نہ کرتی، ریلوے حکام اپنی غلطی تسلیم کیوں نہیں کرتے ؟اس پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کسی کی جرات نہیں کہ ایک ٹک شاپ بھی خلاف ضابطہ حاصل کر لے ۔ حنیف عباسی نے ناصر بٹ سے کہا ریلوے افسران سے آرام اور پیار سے بات کریں ۔