امن کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے :محسن نقوی
وزیر داخلہ سے پسمیڈا کے وائس چیئرمین کی ملاقات ، افواج کو خراج تحسین پیش تاجر برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج کے شانہ بشانہ ہے :محمد یاسین
لاہور(آئی این پی) نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہے ، ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن (پسمیڈا)کے وائس چیئرمین محمد یاسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات کے د وران کاروباری حالات اورسکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین پسمیڈا محمد یاسین نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ یہ صنعت پاکستان کی گارمنٹس ،ٹیکسٹائل ،فٹ وئیر اور لیدر انڈسٹریز کو سپورٹ فراہم کرتی ہے ،ملک کی تاجر برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔