بلوچستان کابینہ ، دو نئے ڈویژن پشین اور کوہِ سلیمان کے قیام کی منظوری

بلوچستان کابینہ ، دو نئے ڈویژن پشین  اور کوہِ سلیمان کے قیام کی منظوری

کوئٹہ (دنیا نیوز)بلوچستان کابینہ نے صوبے میں انتظامی بہتری کے لیے دو نئے ڈویژن پشین اور کوہِ سلیمان کے قیام جبکہ بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم رولز 2025 کی منظوری دے دی ۔

 منظوری کے بعد صوبے میں حراستی و تفتیشی مراکز کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،غیر قانونی حراست کی روک تھام کے لیے نئے رولز کی منظور ی ،وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ مختلف لوگ مسنگ پرسنز پر سیاست کرتے ہیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر یہ پروپیگنڈا دفن کر دیا ہے ،یکم فروری کے بعد کوئی جبری گمشدگی نہیں ہو گی ۔ صوبائی کابینہ نے قومی نصاب کو تعلیمی سال 2026-27 سے صوبائی نصاب کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا جبکہ چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام برائے کوالٹی ٹیچرز سپورٹ شروع کرنے اور مڈل، ہائی و ہائیر سیکنڈری سطح پر ریاضی، سائنس اور انگریزی کے اساتذہ کی ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں