فوادچودھری کیخلاف مقدمہ کا چالان پیش نہ ہونے پر عدا لت برہم

فوادچودھری کیخلاف مقدمہ کا چالان  پیش نہ ہونے پر عدا لت برہم

راولپنڈی (خبر نگار)اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی فواد چودھری کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر برہم ،آئندہ تاریخ سماعت 3 مارچ کو ہر صورت چالان پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودھری کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے بھی اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے زائد کا وقت گزر چکا لیکن ابھی تک مقدمہ کا چالان پیش نہیں کیا گیا لہذا آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے ، مقدمہ کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں