جعلی ویڈیو کیس، عظمی بخاری آج ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

جعلی ویڈیو کیس، عظمی بخاری آج  ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے عظمیٰ بخاری کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا اور کہا کہ مدعیہ عظمی ٰبخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی ریکارڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ، اگر مدعیہ عظمی ٰبخاری عدالت پیش نہ ہوئیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ اس مقدمے کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے ، مدعیہ ہر صورت آج عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں ۔ملزمہ فلک جاوید کے وکیل نے عظمیٰ بخاری کے آخر میں گواہی ریکارڈ کرانے کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں