ہائیکورٹ: 752 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی اجازت

 ہائیکورٹ: 752 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی اجازت

ریگولر کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 31 دسمبر تک توسیع مذاق :ایڈووکیٹ طارق نسیم جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے محکموں کے سیکرٹریز سے تحریری جواب طلب کرلیا

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت و بہبود آبادی پنجاب کے 752 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی اجازت دیدی ، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے محکموں کے سیکرٹریز سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ  نے موقف اپنایا کہ 752 درخواست گزاروں کو سکروٹنی کے بعد ملازمت دی گئی، ملازمین کو ریگولر کرنے کی بجائے ان کے کنٹریکٹ میں 31 دسمبر تک کی توسیع کردی گئی جو قانون اور آئین کیساتھ مذاق ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں