خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

یومیہ 3100 بیرل تیل، 8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائرملے مسلسل تیسری بڑی دریافت ،او جی ڈی سی ایل نے پی ایس ایکس کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (نامہ نگار ) او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی ایل نے نئی دریافت سے متعلق پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔خط کے متن کے مطابق کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل کے ذخائر ملے ، ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر حاصل ہوئے ۔ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے ، بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30دسمبر 2024 میں 5170میٹر گہری کی گئی تھی، ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا ، یہ کامیابی او جی ڈی سی کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی دریافت ہے ۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق حالیہ تین دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9,480بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ، جو ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں 14.5 فیصد ہے ۔ حالیہ کامیابیاں قومی توانائی سلامتی کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل ہے ، جبکہ مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں مزید بہتری آئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں