سوات: صوبائی وزیر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ، جا نی نقصان نہیں ہوا
پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس سے گھر کوجزوی نقصان پہنچا ۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔