اسلامی ترقیاتی بینک کے وفد کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کام کاجائزہ

اسلامی ترقیاتی بینک کے وفد کا مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کام کاجائزہ

اسلام آباد (اے پی پی)اسلامی ترقیاتی بینک کے وفد نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تین رکنی وفد کی قیادت اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر (آپریشنز  ) ڈاکٹر رامی محمود احمد کر رہے تھے ۔ وفد نے پراجیکٹ کی تمام تعمیراتی سائٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ واپڈا کے اعلیٰ حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے ماہرین نے وفد کو منصوبے کے تکنیکی پہلوں سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں جنرل منیجرپراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم عاصم رف خان نے پراجیکٹ آفس میں وفد کو منصوبے پر پیشرفت کے بارے میں جامع بریفنگ دی ،وفد نے پراجیکٹ پر سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کی اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق پراجیکٹ پر انجینئرنگ کے معیار کی تعریف کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں