ایمان، ہادی کو پولیس کے حوالے نہیں کیا جائے گا:وکلا رہنما
پولیس نے ہائیکورٹ کے گرد حصار قائم کیا،وکلا یکجہتی کے باعث کامیاب نہ ہو سکی عام سائلین کی طرح سنا جائے ،عدالت کافیصلہ قبول :اسلام آبادڈسٹرکٹ،ہائیکورٹ بارز
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں نے وکلا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ سے متعلق مقدمات کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور واضح کیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو کسی صورت پولیس کے حوالے نہیں کیا جائے گا، ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ واجد گیلانی نے کہا پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ہائیکورٹ کے گرد حصار قائم کر رکھا تھا، انتظامیہ اور پولیس وکلا کی یکجہتی کے باعث اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔ سیکرٹری منظور احمد ججہ نے کہا فوری سماعت کیلئے چیف جسٹس نے کیس مقرر کیا، انہیں کریڈٹ دیتے ہیں۔ نعیم گجر نے کہاایمان مزاری اور ہادی علی کو عام سائلین کی طرح سنا جائے ،عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کیا جائے گا۔