وفاقی پولیس کی ٹریننگ کا شعبہ پاک فوج کے حوالے کرنیکا فیصلہ، وزارت دفاع کو خط

وفاقی پولیس کی ٹریننگ کا شعبہ پاک فوج کے حوالے کرنیکا فیصلہ، وزارت دفاع کو خط

2 میجر، 16 ایس ایس جی کمانڈوز کی خدمات حوالگی کی درخواست ،پولیس کی خالی اسامیوں پر تعینات کیا جائیگا 10 ایس ایس جی کمانڈو زنیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کئے جائینگے ، جواے ایس پیز کی ٹریننگ کرینگے :ذرائع

اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت کا وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی ٹریننگ کا شعبہ پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وفاقی پولیس نے ٹریننگ افسروں کی فراہمی کیلئے وزارت دفاع کو خط ارسال کردیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک فوج کے 2 میجر، 16 ایس ایس جی کمانڈوز کی خدمات لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ پاک فوج کے افسروں کو وفاقی پولیس کی خالی اسامیوں پر تعینات کیا جائے گا۔ 10 ایس ایس جی کمانڈو زنیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کئے جائیں گے ، جوزیرتربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں