سی سی ڈی بننے سے جرائم میں کمی آئی،رپورٹ عدالت جمع

 سی سی ڈی بننے سے جرائم میں کمی آئی،رپورٹ عدالت جمع

پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد ،ڈکیتی و قتل میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی کار چوری واقعات بھی 60 فیصد کم،جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات بے بنیاد

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعوی ٰکیا گیا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی ،چوری، قتل ،ر ہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سی سی ڈی کے جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق درخواست پر تحریری رپورٹ جمع کروا دی گئی ۔ رپورٹ کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔7 ماہ میں سی سی ڈی کی  کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد سے زائد کمی ہوئی،ڈکیتی و قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی۔سال 2024 میں ڈکیتی کے 792 جبکہ 2025 میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے ۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی۔رہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار 608 ،تک آگئے اور 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد ،کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چھیننے کے 9 ہزار 754 واقعات سے کم ہو کر 4 ہزار 628 یعنی 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96 ہوگئے ، 60 فیصد کمی دیکھی گئی ، سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید، 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سی سی ڈی نے کیٹیگری اے کے مفرور اور ہیڈ منی ملزمان کو گرفتار کیا سی سی ڈی نے متعدد گینگز کو بے نقاب کیا گرفتاریاں کیں ۔گینگز کے سراغ لگائے سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں انکا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔کسی بھی افسر کی جانب سے خلاف ورزی پر مکمل انکوائری کے بعد سخت قانونی و محکمانہ کارروائی ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں