طورخم بارڈر سے مزید 2847 افغان باشندے وا پس وطن روانہ
پشاور (اے پی پی) گزشتہ روز طورخم بارڈر کے راستے مزید 2847 افغان شہریوں کو افغانستان بھجوادیا گیا۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ روز کے انخلا میں 1550 پی او آر، 465 اے سی سی کارڈ ہولڈرز سمیت 832 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھجوایا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 6 ہزار 831 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔